اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف درخواستوں کوسپریم کورٹ نے نمٹا دیا

06 جون, 2023 12:08

 سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست 7 سال بعد غیر مؤثر قرار دے دی گئی ۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو نجکاری کیخلاف کارروائی کرنے سے نہیں روک رہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ معاملات پارلیمنٹ میں لے کر جانے چاہئیں، 184 کے تحت یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کےای ایس سی (کے الیکٹرک) نجکاری اور اورربلنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہمارا کنسرن نہیں، آپ نے قانون دیکھنا ہے، پارلیمنٹ معزز ادارہ ہے، اس کو مضبوط کیجئے، پارلیمنٹ کو ہمیں مضبوط کرنا چاہئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ماضی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں، ریکوڈک کیس اور اسٹیل ملز جیسے کیسز ہوئے، جماعت اسلامی بہت معتبر جماعت ہے، آپ کو یہ معاملات پارلیمنٹ میں لے کر جانی چاہئیں، 184 کے تحت یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نجکاری کو کیسے منسوخ کردیں؟، آپ کو یہ معاملات نیپرا کے سامنے اٹھانے چاہئیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کو نجکاری کیخلاف کارروائی کرنے سے نہیں روک رہے، آپ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہئے، نیشنل پالیسی کے تحت اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ہوا، نجکاری کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا تھا۔

یہ پڑھیں : کے الیکڑک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔