ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، رپورٹ جاری

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 42.25 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 8.70 اور آلو 4.79 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں آٹا 4.05 فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01 فیصد بڑھی، حالیہ ہفتے چینی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں اضافے پر قوم کو مبارکباد
حالیہ ہفتے 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں کیلے 7.51 فیصد اور چکن 2.80 فیصد سستا ہوا، انڈے 0.17 فیصد سستے ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









