جسٹس مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔
جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ وہ سپریم کورٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والی دوسری خاتون جج ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کردیا
جسٹس مسرت ہلالی سے قبل جسٹس عائشہ ملک نے 24 جنوری 2022 کو سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









