نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، دل چاہتا ہے کہ قوم کے ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہو۔
جناح کنونشن سینٹر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب پنجاب کا خادم تھا تو لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے، اپنے دور میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیئے، آج جب ڈاکیومنٹری دیکھ رہا تھا تو ماضی میں کھوگیا، آج کئی بچے ڈاکٹر، انجینئرز بن کر پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، دل چاہتا ہے کہ قوم کے ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہو، لیپ ٹاپ کے ذریعے لاکھوں بچوں نے رزق حلال کمایا، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے ملک کو عظیم سے عظیم بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی قرضوں کےلیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے گئے، محنت اور جدوجہد سے پاکستان کو خطے کے ملکوں سے آگے لے کر جائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









