اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن: 21 افراد گرفتار، 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد

09 ستمبر, 2023 10:38

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں۔

 یہ پڑھیں  : حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لے گی :نگراں وزیراعظم

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔