بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

02 اکتوبر, 2023 15:46

اسلام آباد: پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا جب کہ آئی ڈی اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر اور فصلوں کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21 کروڑ سے زائد ڈالر امداد کی منظوری

رپورٹ کے مطابق آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔