کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بِل میں کمی کرنے کے طریقے
پاور ڈویژن نے بھی الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










