آئی ایم ایف کی پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیشگوئی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تھا، رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو کارخانے بند ہوجاتے: وزیراعظم
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












