منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

13 اکتوبر, 2023 15:49

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہو ئے، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے 800 گرام نمک کا پیکٹ 3 روپے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی

ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 3 روپے سستے ہوئے، رواں ہفتے دال چنا 5 روپے،دال مونگ 7 روپے سستی ہوئی، ایک ہفتے میں دال ماش کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے زندہ مرغی 6 روپے،چاول 2 روپے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں گڑ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔