منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی

13 اکتوبر, 2023 10:21

اسلام آباد: پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہے، عسکری قیادت اور حکومت کی انتھک کوششوں کے ثمرات رونما ہونے لگے ہیں۔

مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی ہے، سال 2023 کیلئے یہ شرح 0.3 تھی، ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، 2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا: ایشیائی ترقیاتی بینک

ستمبر میں تجارتی خسارےمیں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے، فصل کی پیداوار میں بہتری کی وجہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک فارن ایکس چینج بچا سکے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالر وصول کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔