پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی نے مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت کیساتھ تیسری فہرست جاری کردی

15 اکتوبر, 2023 13:46

پشاور: خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی نے 128 مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔

سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، ان دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے بھتہ خوری میں ملوث2اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

فہرست میں شامل دہشتگرد عجب شاہ کے سر کی قیمت 55 لاکھ روپے، حبیب اللّٰہ، شاکر اللّٰہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں جبکہ دہشتگرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سروں کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

دہشتگرد کفایت اللّٰہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللّٰہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔