روس کی جامعات کے وفد کا جامعہ نمل کراچی کا دورہ

کراچی: بریگیڈئر (ر) علی حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ جامعہ نمل صحت مند تدریسی سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
روس کی جامعات کے ایک اعلی سطحی وفد نے جامعہ نمل کراچی کیمپس کا دورہ کیا اور طلباء طالبات کے روس میں تدریسی سرگرمیوں سے متعلق مختلف پروگرام سے آگاہ کیا۔
روس کی جامعات کا وفد پیر کے روز جامعہ نمل کراچی کیمپس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ریجنل ڈائرکٹر بریگیڈیئر علی حیدر کاظمی اور اساتذہ نے کیا۔ روسی جامعات بشمول ماسکو پولی ٹیکنک یونیورسٹی، ماسکو اسٹیٹ لنگوسٹک یونیورسٹی، میریا رشین ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور اورل فیڈرل یونیورسٹی سمیت پیلاخنوف یونیورسٹی کے ریکٹرز اور ڈائرکٹر عہدیدار موجود تھے۔
اس موقع پر روس کی جامعات میں جاری تدریسی پروگراموں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ پروگرام کی آگہی دی گئی، جامعہ نمل کراچی کیمپس کے سیکڑوں طلباء طالبات نے روس کی جامعات کے عہدیداروں سے معلومات کا تبادلہ کیا اور جامعہ نمل کی جانب سے تدریسی صحت مند سرگرمیوں پر نمل انتظامیہ کی قدر دانی کی۔
ریجنل ڈائرکٹر بریگیڈئیر (ر) علی حیدر کاظمی نے کہا کہ جامعہ نمل طلبا و طالبات کے لئے صحت مند تدریسی سرگرمیوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور طلباء کے لئے ایسے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں جس سے وہ ان صحت مندانہ سرگرمیوں میں شریک ہو کر ملک و قوم کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی جامعات کی تدریسی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں اور دو طرفہ تعلیمی تعاون سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو تعلیمی و تدریسی میدان میں ترقی کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے روس کی جامعات کے وفد کا جامعہ نمل آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور ایسی سرگرمیوں کو پروان چڑھاتے رہیں گے۔
اس موقع پر جامعہ نمل کے اساتذہ میں ڈاکٹر فضلی حسین، حسن احمد، لقمان احمد، ڈاکٹر صابر اعجاز، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر نبیل، ریسرچ اسکالر مدد علی صابری، بلال سیالوی، مس شہلا انور، مس نمرا نوید، ماریہ بتول اور سمیہ ہاشمی سمیت دیگر موجود تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










