طاہر جاوید معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طاہرجاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے طاہر جاوید سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لیا گیا، طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا : نگراں وزیر اعظم
ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھ اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









