اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

26 اکتوبر, 2023 19:15

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس کے اخراج اور ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کے اخراج اور ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے اور ضمانت کیلیے درخواست دائر کی گئی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کچھ دیر بعد ہی سنادیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے اخراج اور عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ 16 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔