کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے دوران گرفتار

کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کورنگی مہرالنسا اسپتال کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، ملزمان نے دوران گشت پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کیلئے فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور چھیننے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان میں فاروق حسین اور زوہیب شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










