ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ن لیگ کے وفد سے ملاقات، ایم کیو ایم کی مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز

07 نومبر, 2023 19:19

لاہور: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دے دی ہے، دونوں جماعتوں نے اختلافات بھلا کر نئے سرے سے سیاسی رشتے استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سندھ کی سطح پر بڑا انتخابی اتحاد بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہونے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم دیگر جماعتوں سے ابتدائی روابط کر کے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرے گی، نواز شریف نے ایم کیو ایم کے مرکز کے دورے کی دعوت قبول کرلی، ایم کیو ایم نے ن لیگ کو پیشکش کی کہ ایم کیو ایم مریم نواز کا الیکشن خود لڑے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت پر پارٹی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔