نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور نگراں وزیر صحت میں تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز میں تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عوامی سطح پر مجھ سے معافی مانگیں تو معاملہ بہتر ہوگا، کابینہ سے مشاورت کے بغیر یونس ڈھاگا کا قلمندان بھی تبدیل کیا گیا، متعدد وزرا نے یونس ڈھاگا کا قلمدان تبدیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا تھا کہ اپنے کام میں بے جا مداخلت اور کرپشن کا ساتھ دینے والوں کو برداشت نہیں کرونگا، وزیر اعلیٰ مسلسل ڈکٹیٹر شپ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کرانا تو الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے ہم معاونت کریں گے: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ میرے محکمے کا سیکریٹری لگانے ، اور اہم اجلاس سے مجھے بے خبر رکھا گیا، مہنگے ترین روبوٹ خرید کر صوبے میں کرپشن کی جارہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










