ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

صدر مملکت کا محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

10 نومبر, 2023 19:50

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، عارف علوی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال اور انتہائی تکلیف دہ ہے، اسرائیلی بمباری سے اسکول، اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی دہائیوں کی غیر منصفانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کے حل کیلئے فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں ظلم ہورہا ہے اور ہم کچھ نہیں کرپارہے : آصف علی زرداری

دوسری جانب فلسطینی صدر نے اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر لڑائی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے خوراک، ادویات اور بجلی دستیاب نہیں۔

فلسطینی صدر نے فلسطین کی حمایت اور انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔