ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے 17 نومبر تک ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی، مجموعی ذخائر 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، گزشتہ ہفتہ مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے، مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبات جاری : زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز پر تھے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









