جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، 4 سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد

30 نومبر, 2023 20:34

اسلام آباد: ایوان صدر سے چار سرکاری اداروں کو حکومتی سرپرستی سے آزاد کرنے کے آرڈی ننس جاری کردیے گئے۔

صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈز کے ماتحت کام کریں گے ان پر سے حکومتی سرپرستی ختم کردی گئی۔

آرڈیننس کے تحت چاروں اداروں کے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تعداد بڑھادی گئی ہے اور آرڈیننس کے ذریعے چاروں کارپوریشنز پر ایس او ای ایکٹ 2023 لاگو کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پی ٹی وی، کسٹم اور پاکستان اسٹیل کو بھی حکومتی سرپرستی سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور ان کے لیے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خراب کارکردگی والے ان مزید چار سرکاری اداروں کا بھی انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فریم ورک تیار کیا جاچکا ہے اور آئندہ یہ مزید چار سرکاری ادارے بھیی خود مختار بورڈ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خود مختار بنائے گئے سرکاری اداروں کا انتظامی بورڈ 6 سے 12 ممبران پر مشتمل ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔