جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

سندھ: ضلع ٹنڈو الہ یار سے تیل اور گیس دریافت

08 دسمبر, 2023 17:13

 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہےکہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی اور او جی ڈی سی ایل او رملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

 

یہ پڑھیں : ڈہرکی:کنوئیں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔