جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

مولانا فضل الرحمان پر حملے کے حوالے سے دھمکیاں ملی ہیں: سرفراز بگٹی

08 دسمبر, 2023 17:24

اسلام آباد: سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان میں متعدد سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، الیکشن کے موقع پر تھریٹ عمومی طور پر موجود ہوتے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے دھمکیاں ملی ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد ملک سے جاچکے ہیں، 90 فیصد لوگ رضاکارانہ طور پر واپس جارہے ہیں، افغان شہری پاکستان میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اسی لیے دس افراد کو سیاسی سرگرمیوں کے سبب ملک سے ڈی پورٹ کررہے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیر ملکی جو ویزے پر پاکستان آیا ہو وہ سیاسی گرمی میں حصہ نہیں لے سکتا اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو وہ فوری طور پر ڈی پورٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت مکمل طورپر نیوٹرل ہے :سرفراز بگٹی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک دن ہارڈ اسٹیٹ بننا ہے ہم کب تک سافٹ ریاست رہیں گے، نادرا کو صحیح معنوں میں نیشنل سیکیورٹی کا ادارہ بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں گے، سیاسی رہنما جلسے جلوسوں میں شہریوں کے درمیان آتے ہیں سیاسی رہنماؤں کو روک بھی نہیں سکتے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں متعدد سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، الیکشن کے موقع پر تھریٹ عمومی طور پر موجود ہوتے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے دھمکیاں ملی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔