پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد: ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم نے رواں ہفتے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا، وزیر اعظم نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کی، وزیر اعظم نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کیلئے کویت کا دورہ کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستانی ہائی کمشنر نے رواں ماہ 166 بھارتیوں کو ویزے دیے، بھارتی شہریوں کو مذہبی مقامات پر آنے کیلئے ویزے دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جارحیت فرانسیسی صدر بھی خاموش نہ رہ سکے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین کا واحد حل آزاد خود مختار فلسطینی ریاست ہے۔
Catch all the پاکستان News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










