بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

نگراں حکومت کا آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

24 دسمبر, 2023 17:35

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان، بنوں میں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم کا آخری فیز جنوبی خیبر پختونخوا میں منعقد ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ مہم میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہونگے۔

Catch all the پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔