بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آواران میں خفیہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

مشکئی: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا تو فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو مار ڈالا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی اور ممکنہ دہشتگرد کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن ، استحکام اورترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









