تحریک انصاف کے بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کیس کی سماعت 10 جنوری بروز بدھ کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی حامد خان نے کہا انتخابی نشان کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، انتخابی نشان کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لیول پلیئنگ فیلڈ کیس:مجھے لگ رہا ہےآپ انتخابات کا التوا چاہتے ہیں،چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم پرسوں سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں۔
عدالت نے وکیل پی ٹی آئی کی رضامندی سے انتخابی نشان کیس 10 جنوری بروز بدھ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











