ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جنوری کے باقی 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے آغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ
آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










