الیکشن 2024: ن لیگ کے پانچ بڑے رہنما کن کن حلقوں سے کھڑے ہیں؟

پاکستام مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے جو الیکشن 2024 میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔
ن لیگ نے ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ، جہاں پر ہونے والے مقابلوں پر سب کی نظر ہے۔
ن لیگ کے پانچ مرکزی رہنما کن کن حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کا مقابلہ کن سے ہے، آیئے جانتے ہیں۔
نواز شریف:
قائد ن لیگ نواز شریف این اے 130 لاہور کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے، جہاں ان کا مقابلہ رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور دیگر سے ہوگا۔
شہباز شریف:
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 132 لاہور، این اے 132 قصور سے الیکشن لڑیں گے۔
مریم نواز:
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز این اے 119 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گی، جہاں ان کا مقابلہ پی پی، ٹی ایل پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ہوگا۔
رانا ثنااللہ:
سابق وزیر داخلہ و رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ این اے 100 فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے، جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی، پی پی، ٹی ایل پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ہوگا۔
خواجہ آصف:
سابق وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف این اے 71 سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024؛ پی پی پی کے پانچ بڑے رہنما کن حلقوں سے کھڑے ہیں ؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










