الیکشن 8فروری کو ہوں گے جو کہ ہمارا آئینی تقاضہ ہے: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے جو کہ ہمارا آئینی تقاضہ ہے،ملک بھرمیں انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرغیر ملکی میڈیا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کے معاملات نگراں حکومت خوش اسلوبی سے انجام دیگی، پاکستانی عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 5سال کیلئے عوام کے منتخب نمائندے حکومت کرینگے،الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے،عام انتخابات کے دوران عالمی مبصر بھی پاکستان آئیں گے۔
معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے،معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہے ہیں،11جنوی کو آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے دہشت گردی سے متعلق کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا مضبوط مؤقف ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
یہ پڑھیں:الیکشن کمیشن کی سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











