سرگودھا: امیدوار کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی

سرگودھا میںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 کے امیدوار صادق علی ولد الف دین کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےحلقہ میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب ملتوی کردیاگیاہے۔
ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ کے مطابق حلقہ این اے 83 اور 85 میں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوگا،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،جبکہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے صادق علی سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور این اے 85 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔
یہ پڑھیں:انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











