نگراں حکومت کا مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نگراں حکومت کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی، حیسکو اور پیسکو کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا، خصوصی آڈٹ کرانے سے متعلق پلان سےآئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے خصوصی آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو کہہ دیا، خصوصی آڈٹ کا اسکوپ اور ٹی او آرز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی
دستاویز کے مطابق خصوصی آڈٹ جاری سہ ماہی کے دوران شروع کرنے کا پلان ہے۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری اداروں میں شفافیت لائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










