ملک بھر میں جمعہ کے روز بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائیگی

اسلام آباد: بارش کے لیے ملک بھر میں جمعہ کے روز نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 26 جنوری جمعہ کے روز ملک بھر میں نماز استسقا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں خشک سالی کی وجہ سے بارش کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش بارش
انہوں نے علما سے گزارش کی کہ وہ دعاؤں میں اللہ سے بارانِ رحمت مانگیں، پوری قوم سے استدعا کرتے ہیں کہ 26 جنوری کو نماز استسقاء ادا کی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










