جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پشاور: موبائل پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو

22 جنوری, 2024 09:51

پشاور کے علاقے صدر میں موبائل پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ہے۔

آگ نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس وقت فائربریگیڈ کی 26 گاڑیاں، 70 فائرفائٹرزاورواٹر باؤزر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق آگ کی شدت زیادہ ہے، بجھانے میں وقت لگے گا، شاپنگ سینٹر میں بیٹریز اور یوپی ایس پھٹنے سے آگ بڑھ رہی ہے، شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کو خالی کرالیاگیاہے۔
ریسکیوکا کہنا ہے کہ دکانوں میں موبائلز اور دیگر سامان موجودہیں، جب ایک جگہ آگ بجھائی جاتی ہے تو دوسری جگہ بیٹریوں کی وجہ سے دوبارہ آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کے لئے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

آگ پر قابو پانے کیلئے ریسیکو اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی موجود ہیں، جبکہ 70 فیصد آگ بجھا دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں:پی ایس ایل 9: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔