جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اسلام آباد :خودکش حملے کا خدشہ ، جامعات 26 جنوری تک بند

23 جنوری, 2024 09:50

سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظراسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کو 23 سے 26 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد کے نواح میںگزشتہ روز رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا اور سیکورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا تھا۔

این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹییز بھی سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے، اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ تھریٹ الرٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ترجمان نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ جامعہ کی بندش کا فیصلہ شہر اقتدار میں سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

یہ پڑھیں:الیکشن 2024: پیپلز پارٹی نے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔