کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 17 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے حملوں کیلئے تیار 17 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کراچی میں فرقہ وارانہ، نسلی، سیاسی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کرتے، تاہم ان کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور سنگین جرائم میں مطلوب تھے، جنہیں مدرسہ طالب علم کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔
نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرتا تھا۔
دہشتگردوں کو کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










