وزیراعظم کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹ سے ہوگا، اسمبلیوں کی مدت 4 سال ہوگی، پی ٹی آئی کا منشور کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی منشور کا اعلان کیا، انتخابی منشور میں اقتدار میں آنے کے بعد truth اور reconciliation کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت، برابری کے انصاف کے نظام، صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کی اصلاحات متعارف کروائیں گے، پی ٹی آئی آئینی ترمیم لائے گی، وزیراعظم کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہوگا اور اسمبلیوں کی مدت 4 سال تک محدود کریں گے۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، ہم سے بلا چھین لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آج ہمیں منشور پیش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو اندازہ لگائیں کہ صورتحال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے منشور، کیا حقیقت پسندانہ ہیں؟
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں ملزم کی مرضی کے خلاف جج نے سرکاری وکلا کو متعین کردیا، سزائے موت کی طرف بڑھنے والے اس کیس میں عدل اورآئین کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












