جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 176 افراد گرفتار

31 جنوری, 2024 11:01

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگےہیں۔
ملک بھر سے 1.81 بلین روپے وصول اور 176 افراد گرفتار کیے جا چکےہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباداور گوجرانولہ سے 0.942 بلین روپے وصول کیےگئے ہیں۔
جبکہ لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان سے مجموعی طور پر 79 افراد گرفتار کیے گئےہیں۔
پشاور اور نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.328 بلین روپے وصول کیے گئےہیں اورپشاور سے 27 ،سکھر سے 70افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 43023 افراد گرفتار اور 70.20 بلین روپے وصول کیےگئے ہیں،حکومتی ادارے بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ پڑھیں:انسداد بجلی چوری مہم: لیسکو کے 20 بجلی چور افسران برطرف

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔