آج ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا، لوگ فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان بھی جائیں گے۔
ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
ملک بھر کی مساجد میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے۔
شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔
شب برأت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
یہ پڑھیں : ملک بھر میں کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شب برأت منائی جائے گی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











