بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل، پلوامہ ڈرامے کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر

27 فروری, 2024 12:23

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5سال مکمل ہوگئے، مسلح افواج نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری  کردہ پیغام میں کہا  گیا ہے کہ 27 فروری 2019 ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔

27 فروری کو عوام کے عزم اور مسلح افواج کی مہارت کامظاہرہ کیاگیا، مسلح افواج نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاتھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  مسلح افواج کی قابلیت کااعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دن مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے حقائق کے منافی بھارتی دعوؤں کو رد کیا تھا، امن کیلئے ہمسائیوں کیساتھ پر امن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کا الزام مودی سرکار نے پاکستان پر تھوپ دیاتھا، لوامہ حملے نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑاکیاتھا، لوامہ ڈرامے میں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیاگیا تھا۔

 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا ، علی سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کوموقع پر لے جاکر پھوڑدیا۔

بھارتی میڈیا جعلی اسٹرائیکس میں کبھی300دہشتگرد مارنے کو رپورٹ کرتارہا، بھارتی میڈیا جعلی اسرائیکس سے متعلق کبھی جعلی آڈیو پر مبنی گفتگو نشتر کرتا رہا۔

 یہ بھی پڑھیں: پلواما واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزیداضافہ ہوگیاہے

یہی نہیں بلکہ ودی نے بھی طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کامضحکہ خیز بیان دیاتھا، اکستان نے جواب میں 1بھارتی طیارہ تباہ اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کا جیسے جواب دیا، دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی: وزیراعظم

حقیقت کے اعتراف کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا جبکہ ھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے مسترد کر دیا تھا۔
بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی جنگ کا ڈرامہ رچاکر انتخابات میں کامیابی چاہتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔