آئی جی سندھ نے پولیس اسکارٹ کو غیرضروری سائرن بجانے سے روک دیا

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے اہم شخصیات و سرکاری افسران کی گاڑیوں کے ساتھ حفاظتی دستے کے طورپر چلنے والی پولیس اسکارٹ کی جانب سے غیرضروری تیزرفتاری اور جلدبازی اختیار کرنے کا نوٹس لے لیا
آئی جی سندھ نے پولیس اسکارٹ کے ڈرایئورزکو غیرضروری ایمرجنسی سائرن بجانے سے بھی روک دیا۔
اے آئی جی آپریشنزنے اسکارٹ وہیکلز کے لیئے رہنما ہدایات جاری کر دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس وہیکلز کی ہائی اسپیڈ اور جلد بازی عوام کے لیے بھی خطرہ ہے اپولیس اسکارٹ وینز کے ڈرائیورز بلا ضرورت ہارن/ہوٹر بجاتے دیکھا جاتا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اسکارٹ ڈرائیورز کو فی الفور اس مشق کو ختم کرنا ہو گا سپروائزری پولیس افسران اسکارٹ وہیکلز ڈرائیورزواسٹاف کو اس ضمن میں باقاعدہ بریفنگ دیں ۔
رفعت مختار راجہ نے کہا کہ دوران فرائض انھیں پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرنے اور سڑکوں پر موجود دوسری گاڑیوں کے لیئے شورزدہ ماحول برپا کرنے سے انھیں روکا جائے۔
آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں انھیں باقاعدہ آگاہی دی جائے بصورت دیگر غفلت و لاپروائی کو انتہائی سنجیدہ لیا جائیگا ۔
یہ پڑھیں : کراچی پولیس کے 4 تار چور اہلکار گرفتار
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












