پاکستان کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر سخت موقف اپناتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے،غزہ کے متاثرین کو فوری امداد، طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ کے متاثرین کو فوری امداد، طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے،پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
یہ پڑھیں : دفتر خارجہ کیجانب سے اہم ممالک میں سفیروں کی تقرریاں اور تبادلے
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











