جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سلامتی کونسل ، پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

07 مارچ, 2024 12:52

 

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

منیراکرم نے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سےتعلقات ختم کرے۔

مستقل پاکستانی مندوب نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان ملنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

منیر اکرم نے زور دیا کہ اقوام متحدہ سرحد پارسےپاکستان پر حملےروکنےکیلئے دباؤ ڈالے اور کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی اعانت کے ذرائع کی نشاندہی کی جائےتحقیق کی جائے کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

یہ پڑھیں : کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 17 دہشتگرد گرفتار

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔