پاکستان میں کتنے بچے تعلیم سے دور ، وزارت تعلیم نے افسوسناک رپورٹ جاری کردی

آرٹیکل 25 اے کے نفاذ کے 14 سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں ۔
اینوئل اسٹیٹس آف ایجوکیشن کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس نے پاکستان میں تعلیمی نظام کی تباہ حال صورتحال کے بارے میں ایک بار پھر سوال کھڑے کردئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 41 فیصد لڑکیاں اور 57 فیصد لڑکے اسکول میں داخل ہے ، ملک بھر میں 7 اعشاریہ 6 فیصد لڑکیاں اور 6 اعشاریہ ایک فیصد لڑکے تعلیم سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری 88 فیصد رہی ، سرکاری اسکولوں میں 39 فیصد کمی سے بچوں کی تعلیم پر اثر پڑا ۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اردو ریاضی اور انگریزی کی تعلیم میں 17 فیصد تک اضافہ ہوا جب کے ملک بھر میں 85 فیصد دیہی گھرانوں میں موبائل فون کی سہولت موجود رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبوں میں صنفی بنیادوں پر داخلوں کا فرق کم ہورہا ہے ، سیلاب کے بعد اسکول سے باہر بچوں میں لڑکیوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں غریب گھرانوں کی 33 فیصد بچیاں 22 فیصد لڑکے اسکول سے باہر ، ملک بھر میں 11 فیصد خصوصی بچوں کو انکے مخصوص اسکولز میں داخل کیا گیا۔
یہ پڑھیں : پاکستان میں معیار تعلیم کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










