جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی ،چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے والا سفاک شوہر رنگے ہاتھوں گرفتار

10 مارچ, 2024 10:18

 

کراچی : کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈرم کے اندر خاتون کی لاش رکھ کر پھینکنے والے شخص کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار کیا۔

ملزم چناسر گوٹھ کا رہاشی ہے جو قتل کے بعد لاش کو اللہ والا ٹاؤن میں پھینک کر فرار ہورہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرکے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ پڑھیں : سنی علماء کونسل کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔