ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

گھروں میں گاڑی دھونے والے افراد ہوجائیں ہوشیار

13 فروری, 2025 13:38

لاہور: محکمہ ماحولیات پنجاب نے گھروں میں گاڑی دھونے اور پانی کے پائپ استعمال کرنے پر پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی محکمہ ماحولیات نے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کردی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام غیر قانونی سروس اسٹیشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پانی کی ری سائیکلنگ کے نظام کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشنوں کو ایک لاکھ روپے کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا، مگر کیوں؟

یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے میں بارشوں میں کمی کے پیش نظر پانی کے زیادہ ضیاع کو روکنے کی ہدایت کا حصہ ہے۔نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں گاڑیوں کو دھونے کیلئے تیل کے استعمال اور تعمیراتی مقامات پر زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکام نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پانی کا تحفظ ایک اہم ترجیح ہے۔

خیال رہے کہہ صوبہ پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت نافذ کی جانے والی پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔