ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

حکومت نے ایک اور عام تعطیل کا اعلان کر دیا

13 فروری, 2025 10:16

جامشورو: حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 17 فروری کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو نے ضلع بھر میں 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور سرکاری ادارے زائرین کی سہولت اور عرس کے ہموار انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

حضرت قلندر لعل شہباز ؒ کا سالانہ عرس ایک اہم روحانی تقریب ہے جس میں پاکستان بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ 3 روزہ تقریبات میں سیہون شریف میں صوفی بزرگ کے مزار پر دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

حکام نے زائرین کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات میں بھی اضافہ کیا ہے جبکہ پرامن اور منظم تقریب کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل کیمپوں، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکورٹی کی تعیناتی میں اضافے سمیت خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر کل 14 فروری بروز جمعہ کو سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے،اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔