پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار
پاکستان کو 2022 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار دیا گیا ہے، اس کے بعد وسطی امریکی ملک بیلیز اور اٹلی کا نمبر آتا ہے۔
یورپی تھنک ٹینک جرمن واچ کی جانب سے جاری کردہ کلائمیٹ رسک انڈیکس (سی آر آئی) کی 2025 کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی کی بنیادی وجہ 2022 کے سیلاب ہیں، جس کو ملک کے ایک تہائی حصے کو زیر آب لایا اور اس کے نیتجے میں 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
ریکارڈ توڑ مون سون بارشوں اور گلیشیئر جھیل پھٹنے والے سیلاب (جی ایل او ایف) کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے بھی 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا اور 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں مون سون بارشوں کی شدت میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے قبل جنوبی ایشیائی ملک میں مارچ سے مئی تک شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی جس کے نتیجے میں شمالی پاکستان میں جی ایل او ایفز اور مون سون کی بڑے پیمانے پر بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2022 میں پاکستان میں معمول سے 243 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی تھیں۔
رپورٹ کی شریک مصنفہ لینا عادل نے نشاندہی کی کہ سی آر آئی 2022 کی فہرست میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے پاس نیشنل ایڈیپٹیشن پلان ہے۔
تاہم، وہ ملک میں موافقت کے منصوبے اور قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں غیر یقینی تھیں۔
کلائمٹ رسک انڈیکس 2025
سیلاب، خشک سالی، طوفان اور گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمی واقعات کی تعداد اور طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آہستہ آہستہ دنیا کے کچھ علاقوں میں یہ نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں عالمی جنوبی ممالک خاص طور پر شدید موسمی واقعات کے اثرات سے متاثر ہوئے۔
سی آر آئی 1993-2022 میں ڈومینیکا ری پبلک، چین اور ہونڈوراس کو موسمیاتی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین سرفہرست ممالک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
بھارت اس انڈیکس میں چھٹے، امریکا ساتویں جبکہ پاکستان اس انڈیکس میں 56 ویں نمبر پر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










