آرمی چیف کا گرین پاکستان انیشیٹو کی مختلف سہولیات کا دورہ

آرمی چیف کا گرین پاکستان انیشیٹو کی مختلف سہولیات کا دورہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین پاکستان انیشیٹو کی مختلف سہولیت کا دورہ کیا ہے۔
جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ پنجاب اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویرسمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی دورہ کرکے جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز، ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا جب کہ شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کیلئے استعمال جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر مشینری ملنے کے مواقع ملیں گے جب کہ جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کیلئے پنجاب بھر میں 25 "گرین ایگری مالز "تیار کرلیے گئے۔
سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250″گرین ایگری مالز” کی تکمیل متوقع ہے، کسانوں کی تربیت کیلئے اسمارٹ ایگری فارم کا قیام، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جی پی آئی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










