بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

14 فروری, 2025 17:14

جامشورو میں ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خوان خواجہ علی کاظم سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جی ٹی وی کے مطابق واقعہ مانجھند کے قریب اس وقت پیش آیا جب کاظم، سید جان علی رضوی اور زین ترابی کی گاڑی کراچی جاتے ہوئے خوفناک حادثہ پیش آیا۔

تینوں فنکار انجمن حیدری خیرپور سے واپس آرہے تھے جہاں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کومل میر نے تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

معروف منقبت خوان خواجہ علی کاظم نے حال ہی میں اپنی روحانی کمپوزیشن کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی تھی جبکہ ان کے ساتھی سید علی رضوی اور زین ترابی بھی مذہبی تلاوت میں اپنی خدمات کے لیے جانے جاتے تھے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی فوری ہدایت پر ڈویژنل سیکرٹری حیدرآباد علی محمد شاکر و کابینہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں حصہ لیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔