ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

فوج ملک کی مُعاشی ترقی کے عمل میں حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

15 فروری, 2025 13:13

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔‘

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا‘؛ آرمی چیف کا صحافیوں کو جواب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا، جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف نے نوجوان کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کردی

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اور جدید بنانے کا یہ انقلاب ہے، کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں آج جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی، انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کسان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

گرین ایگری مال کسانوں کو معیاری بیج ، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی جبکہ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی۔
5ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز کر دیا گیا جبکہ ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، مصدق ملک بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔